اگر طلاق بے جواز بھی دی جا سکتی ہے تو اس کی تازہ نظیر سعودی عرب میں ایک شخص نے یوں پیش کی ہے کہ ایک روز گھر لوٹ کر اس نے اپنی بیوی کو روتا ہوا پایا، وجہ پوچھی تو پتہ چلا کہ خاتون خانہ ٹی وی کے ایک رئیلیٹی شو کے ایک امیداوار کو نکالے
جانے پر دلبرداشتہ ہیں۔
یہ بات سن کر وہ سعودی شخص اس قدر آگ بگولہ ہو ا کہ اُس نے اپنی اہلیہ کو یہ کہہ کر طلاق دے دی کہ ’’ امیدوار شو سے باہر ہوا ہے اور میں تمھیں گھر سے باہر کر رہا ہوں‘‘۔
یہ اطلاع گلف نیوز نے دی ہے